• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کورونا وائرس سے متعلق بروقت اقدامات نہ کرنے پر تنقید پر برہم

امریکی صدر کورونا وائرس سے متعلق بروقت اقدامات نہ کرنے پر تنقید پر برہم



کورونا وائرس سے متعلق بروقت اقدامات نہ کرنے پر مسلسل تنقید پر برہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ساری توپوں کا رخ میڈیا کی جانب موڑ دیا۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس بریفنگ میں الیکشن مہم کی طرز کی تشہیری وڈیو میں ٹرمپ انتظامیہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اُلٹا میڈیا کو کورونا وائرس کی سنگینی کو نظر انداز کرنے کا ذمہ دارٹھہرا دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ سخت سوال پوچھنے والے رپورٹرز پر بھڑک اُٹھے۔

باریکی سے ایڈٹ کی گئی وڈیو میں میڈیا پر چلنے والی صرف ان کلپس کو شامل کیا گیا جن میں کورونا کے خطرے کو کم ظاہر کیا جارہا تھا۔

تاہم بڑی صفائی سے جنوری اور فروری میں دیے گئے ٹرمپ کے ان بیانات کو غائب کردیا گیا جس میں انہوں نے کورونا وائرس کو معمولی قرار دیا تھا۔

بریفنگ میں ٹرمپ نے امریکی معیشت اور کاروبار کی بحالی اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اشارہ دیا تو رپورٹرز نے ان سے سوال کیا کہ کیا امریکی قوانین کے مطابق وہ ریاستوں پر حکم چلانے کا اختیار رکھتے ہیں۔

جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر ہونے کے حیثیت سے مکمل اختیار رکھتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جنوری کے آخر میں چین سے پروازوں پر پابندی لگائی لیکن میڈیا نے اسے مثبت طور پر رپورٹ نہیں کیا اور ڈیموکریٹس کی جانب سے ان پر نسلی تعصب کا الزام لگایا گیا۔

تازہ ترین