• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی یکجہتی کیلئے عمران خان کو ذہنی طور پر وزیراعظم بننا ہوگا، مریم اورنگزیب

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی قائم کرنے کے لئے عمران خان کو ذہنی طور پر ملک کا وزیراعظم بننا ہوگا، حکومت اور تمام سیاسی پارٹیوں کو کورونا کیخلاف جنگ لڑنے کیلئے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے۔اپنے بیان میںانہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور تمام سیاسی پارٹیوں کو کورونا کیخلاف جنگ لڑنے کیلئے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے، قومی یکجہتی، اتحاد اور وفاق کی اکائیوں کو ساتھ رکھنے کی ذمہ داری صرف اور صرف وزیراعظم کی ہے لیکن اپنے وزرا کے ذریعے دوسرے پارٹی رہنماؤں اور جماعتوں کو چور کہنے اور گالیاں دینے سے قومی یکجہتی قائم نہیں ہو سکتی۔
تازہ ترین