• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان حکومت کے 12 ہزار روپے بھی بینظیر کا نام نہ مٹاسکے

عمران خان حکومت کے 12 ہزار روپے بھی بینظیر کا نام نہ مٹاسکے 


ٹھٹھہ(ٹی وی رپورٹ)عمران خان حکومت کے 12ہزار روپے بھی بینظیر کا نام نہ مٹاسکے، تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے احساس کفالت پروگرام مکلی سینٹر پر مستحق خواتین سے خطاب کے بعد سینٹر کا معائنہ کیا تو انہیں دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ گورنر کے ساتھ دورے پر آئے شخص نے خاتون سے سوال کیا کہ ’آپ کو یہ رقم کون دے رہا ہے؟‘ تو مستحق خاتون نے بے ساختہ کہا کہ ’بینظیر بھٹو‘۔اس دوران اسی شخص نے خاتون کی تصحیح کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یہ رقم دے رہے ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نےکہا کہ یہ رقم آپ کو عمران خان دے رہا ہے اور کوئی نہیں دے رہا لہٰذا آپ کی دعائیں عمران خان اور پاکستان کے لیے ہونی چاہئیں۔

تازہ ترین