• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کیساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں،سراج الحق

گجرات(نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کیساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ایک ماہ گزرنے کے باوجود حکومت قوم کو متاثرین کی صحیح تعداد نہیں بتا رہی ہے۔حالیہ دور میں حکومت نے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا مگر جماعت اسلامی تنہا نہیں چھوڑے گی اب تک 36لاکھ لوگوں کو جماعت اسلامی امداد فراہم کر چکی ہے ۔حکومت خود ابتک وینٹی لیٹر پر ہے وائرس کی وباء کے دوران وفاق کی اپنی اور صوبوں کی الگ الگ پالیسی ہے۔ وہ اسلامک سینٹر گجرات میں پریس کانفرنس اور اراکین جماعت سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 22 کروڑ آبادی کیلئے صرف 17 وینٹی لیٹر ہیں، حکومت کے پاس ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو دینے کیلئے ماسک، سینیٹائزر تک موجود نہیں ہیں۔
تازہ ترین