• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، چیف جسٹس محمد قاسم خان

لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے لاہور ہائی کورٹ کے مختلف داخلی راستوں پر نصب واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنلز کا افتتاح کردیا، اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس محمد شاہد وحید، جسٹس شاہد کریم، پنجاب واٹر کمیشن کے سربراہ سابق جج علی اکبر قریشی اور رجسٹرار بہادر علی خان سمیت لاہور ہائی کورٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے،اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کورونا وباء کا سامنا ہے، تمام شہری حکومت کی جانب سے جاری اختیاطی تدابیر پر عمل کریں، انہوں نے مزید کہا کہ لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، خود کو گھروں تک محدود رکھیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کیا جاسکے۔اس موقع پر پنجاب واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) علی اکبر قریشی کا کہنا تھا کہ شہری اپنی صفائی کا خاص خیال رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں لیکن پانی کا ضیاع نہ کریں۔
تازہ ترین