• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت، اسحاق ڈار و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس ،سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت اسحاق ڈار اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ بدھ کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ تبسم اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے خلاف درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔
تازہ ترین