مانسہرہ (نمائندہ جنگ) سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ محمد بشیر خان علالت کے بعد انتقال کرگئے انکی نماز جنازہ آبائی علاقے بانڈہ لعل خان مانسہرہ میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔مرحوم نے اپنی عملی زندگی کا آغاز استاد کی حیثیت سے کیابعدازاں مانسہرہ بار کے رکن بنے اور عدلیہ میں جج مقرر ہوئے 2003میں بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ ریٹائرڈ ہوئے انتہائی کم مدت کے لئے چیف جسٹس رہے اور قائم مقام صدر پاکستان کی ذمہ داری بھی نبھائی۔