• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے 34 افراد کو مانسہرہ لے جانے کی کوشش ناکام

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر ایئر پورٹ پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔

ایس ایس پی ملیر محمد علی رضا کے مطابق کراچی سے کنٹینر نما بند ٹرک میں 34 آدمیوں کو مانسہرہ لے جانے کی کوشش پر کارروائی کرتے ہوئے 34 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

ایس ایچ او کلیم موسیٰ کی نگرانی میں ائیر پورٹ پولیس نے ملیر ہالٹ ناکہ بندی پوائنٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک میں بھیڑ بکریوں کی طرح بند کیے گئے 34 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ٹرک ڈرائیوروں محمد شفیع اور محمد وحید وہ کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 2020/ 49 درج کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ٹرک ڈرائیور کی جانب سے دیئے گئے بیان کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے مانسہرہ پہنچانے کے لیے فی مسافر 4 ہزار روپے وصول کیے تھے جبکہ اس سے قبل 4 مرتبہ مسافروں کو اسی طرح کنٹینر نما ٹرک میں ڈال کر مانسہرہ پہنچا چکا ہے ۔

تازہ ترین