وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالمی ناگہانی آفت ہے، اس کے بارے میں غیر سنجیدہ رویہ خطرناک ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، چیئرمین نظریاتی کونسل اور پیر نقیب الرحمان سمیت جید علماء نے عید گاہ شریف راولپنڈی میں اہم اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ اس لئے ہم سب اس بات پر یک زبان ہیں کہ ریاست اور ڈاکٹروں کی بات پر من و عن عمل کیا جائے اور جتنا ہوسکتا ہے اس معاملے کو سنجیدہ لیا جائے۔
اس موقع پر صاحبزادہ حسان حبیب الرحمان نے تمام جید علماء کا پیغام بھی پہنچایا۔