• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی طرف سے مستحق ہندوخاندانوں میں راشن تقسیم

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد ، ایس ایچ او تھانہ سٹی سلطان قمر اور ایس ایچ او کینٹ اعزاز عظیم کے ہمراہ مستحق ہندو خاندانوں کو راشن پہنچانے انکی دہلیز پرپہنچ گئے۔ایس پی نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے ساتھ اس مشکل وقت میں راولپنڈی پولیس ہندو برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ ادھر سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے کہاہے کہ پولیس راشن ریلیف پیکج کی صورت میں اب تک 19سوکے قریب خاندانوں کو راشن فراہم کر چکی ہے۔
تازہ ترین