• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پولیس کی کارروائی، 3منشیات فروش گرفتار، اسلحہ برآمد

پشاور( کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کارروائی کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا پشاور پولیس نے منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران ڈی ایس پی گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے خفیہ کارروائی کے دوران موٹر کار کے زریعے اسلام آباد جیسے حساس شہر منشیات سمگل کرنے والے ملزم اویس ولد ضمیر سکنہ ایبٹ آباد حال اسلام آباد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران مثل خان نے سکول بیگ میں منشیات چھپا کر سمگل کرنے والے دو مسلح ملزمان امجد ولد مسعود اور ثابت شاہ ولد خان گل ساکنان ضلع خیبر کو گرفتار کیا ہے، تینوں ملزمان سے مجموعی طور پر 19 کلو گرام چرس، 300 گرام آئس، آدھا کلو گرام ہیروئن اور دو پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین