• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے احکامات، نیب لاہور کی اہم کامیابی

چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے احکامات، نیب لاہور کی اہم کامیابی


چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے احکامات کی روشنی میں نیب لاہور چغتائی لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کے معاوضے میں50 فیصد کمی کرانے میں کامیاب ہو گیا۔

ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے کہا ہے کہ چغتائی لیب کے بعد دیگر نجی لیبارٹریوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کورونا آفت کا مقابلہ باہمی رضامندی اور خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کیا جائے۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق چیئرمین نیب کی ہدایت کی روشنی میں نیب کے آگاہی و تدارک ونگ نےچغتائی لیب کے ڈائریکٹر آپریشنز و دیگر حکام سے ملاقات کی۔

نیب لاہور نے انہیں معیار پر سمجھوتا کئے بغیر کورونا ٹیسٹ کے معاوضے میں 50 فیصد کمی پر آمادہ کیا۔

ترجمان نیب کے مطابق چغتائی لیب کی انتظامیہ نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضعیف شہریوں کے لیے کورونا ٹیسٹ قیمتوں میں 50 فیصد کمی کر دی۔

ڈی جی نیب لاہور کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایات کی روشنی میں نیب لاہور میں بھی کورونا وائرس کا ممکنہ پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین