• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر پشاور پریس کلب کا میر شکیل کی رہائی کا مطالبہ

صدر پشاور پریس کلب کا میر شکیل کی رہائی کا مطالبہ


صدر پشاور پریس کلب سید بخار شاہ نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

پشاور پریس کلب کے صدر نے جنگ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا۔

سید بخار شا نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں 34 سال پرانے کیس میں میر شکیل الرحمٰن نے تمام قانونی کارروائی مکمل کررکھی تھی، انہیں اس مرحلے میں گرفتار کیا گیا، جس میں آج تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی۔

صدر پشاور پریس کلب نے مزید کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی دو حیثیتیں ہیں ایک تو وہ صحافی ہیں، دوسرا وہ بزنس مین ہیں، ان کی حقوق کو دونوں حیثیت میں وائلٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کیس کا نوٹس لیں اور میر شکیل الرحمٰن کو رہا کیا جائے اور بلاجواز کیس سے انہیں نجات دلائیں۔

تازہ ترین