اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری حسیب نے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کو ضمانت پر رہا کردیا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔
ایک بیان میں چوہدری حسیب نے کہا کہ جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری جیسے اقدامات سے ادارے کمزور ہوتےہیں ۔
انہوں نےکہاکہ ہمیں ادارے اور ملک مضبوط کرنا ہیں، میر شکیل الرحمٰن کی ضمانت پر رہائی زیادہ بہتر ہے۔