• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم انتہائی دلکش

راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم انتہائی دلکش


وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا، ہر طرف ہریالی اور دلکش نظارے ہیں۔

بارش کے بعد رنگ برنگے پھولوں نے سبھی کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

برستی بوندوں نے جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد کے موسم کو انتہائی دلکش بنا دیا ہے، گرمی بھی آتے آتے رک سی گئی اور بہار اپنے جوبن پر ہے۔

شہر حسن و جمال اسلام آباد کی رنگینیاں ہر سو کھلے پھولوں نے او ربھی بڑھا دی ہیں۔

حد نگاہ تک ہریالی، لال، پیلے، گلابی، نارنجی اور ہر رنگ کے پھول دکھائی دے رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے باعث شہر کی فضا پر سکون ہے اور اس خاموشی میں پرندوں کی سریلی آوازیں بڑی صاف سنائی دے رہی ہیں۔

ہوا کے دوش پر لہراتی پھولوں کی لڑیاں اور بارش کا بہتا پانی، ہلکے سے چلتی باد نسیم، موسم کی سحر انگیزیاں بے مثال ہیں۔

قدرت نے اسلام آباد کو دلکش و دلفریب نظاروں سے نواز رکھا ہے اور بہار میں برستی بوندوں نے ہر نظارہ اور بھی حسیں بنا دیا ہے، تازگی پھیلی ہے ہر سو اور پرندے فضا میں طرح طرح کےسُر بکھیر رہےہیں۔

تازہ ترین