• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن میں 1744افراد قرنطینہ میں موجود

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ہسپتالوں میں زیرعلاج کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کی صدارت میں روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 344کنفرم مریض ہیں، ڈویژن بھر میں گیارہ اموات رپورٹ ہو چکی ہیں ۔ اس وقت راولپنڈی ڈویژن میں 1744افراد قرنطینہ میں موجود ہیں اور کوئی بھی سمپٹومیٹک نہیں۔
تازہ ترین