سرکاری کرکٹ اکیڈمی سے نکالے جانے کے بعد والد نے پریکٹس میں مدد کی: شبمن گل کا حیران کن انکشاف
26 سالہ اوپنر اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہیں اور حال ہی میں بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سنبھال چکے ہیں۔ شبمن گِل نے اپنے بچپن سے ایک واقعہ شیئر کیا ہے جس میں اُنہوں نے بتایا ہے کہ کس طرح سے اِن کے والد نے اِن کی تربیت کے لیے غیرمعمولی قربانیاں دیں۔