ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی طرف سے ملتان پولیس کو نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں۔ سٹی پولیس آفیسر محمد اظہر اکرم نے حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ نئے 5 ڈبل کیبن ڈالے پولیس افسران کے حوالے کیے ۔اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان ڈاکٹر عاطف اکرام نے خصوصی طور پر فراہم کردہ گاڑیوں میں فراہم کی گئی سہولیات کوچیک کیا اورٹیسٹ ڈرائیو بھی کی ،ملتان پولیس کو فراہم کی جانے والے ڈبل کیبن2400 سی سی اور فلی آٹو میٹک ہیں ۔