• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا ملتان نے مارچ میں 2 کروڑ 28 لاکھ روپے ریکوری کر لی

ملتان( سٹاف رپورٹر)  واسا ملتان نے مارچ میں دو کروڑ 28 لاکھ روپے ریکوری کر لی ہے ،ذرائع کے مطابق واسا ملتان نے اپنے تینوں زونز کی رپورٹ جاری کر دی ہے ، 10 ریکوری افسران میں سے ریکوری آفیسر غضنفر عباس نے سب سے زیادہ 32 لاکھ 67 ہزار روپے کی سر فہرست رہے، دوسرے نمبر مقداد حسین صدیقی 28 لاکھ 28 ہزار ، تیسرے نمبر پر سہیل افضل نے 27 لاکھ 14 ہزار روپے کی ریکوری کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق واسا ملتان نے تینوں زونز سے 54 فیصد ریکوری کی ہے۔ 
تازہ ترین