• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل وقت میں سیاسی محاذ آرائی جاری ہے، سراج الحق

مشکل وقت میں سیاسی محاذ آرائی جاری ہے، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں بھی سیاسی محاذ آرائی جاری ہے۔

منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے رضاکاروں میں اسپرے مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ مشکل وقت میں سیاسی قیادت کو ایک پیج پر ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ موجودہ مشکل وقت میں بھی محاذ آرائی کی سیاست ہو رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کورونا کی صورتحال میں بھی وفاق اور سندھ حکومتوں کے مابین بیان بازی عروج پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کورونا کو بھی مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا، وہاں لاک ڈاؤن کو 8 ماہ ہوگئے، انٹر نیٹ سروس بند اور معیشت تباہ ہے، صحت کی سہولتیں بھی دستیاب نہیں۔

سراج الحق نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خصوصی وفدبھیج کر حقائق سے پردہ اٹھائیں۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے ملک سے سود کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ۔

تازہ ترین