• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل کی گھڑی میں اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ ہیں ، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں سے متعلق ویڈیو بیان میں مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ پاکستان پہنچے والے افراد سے قرنطینہ اور علاج کی مد میں   پیسے لیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو مفت علاج سمیت انہیں مکمل سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیرون ملک خصوصاً یورپ و مڈل ایسٹ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے  اقدامات کیے جائیں۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ بیرون ملک شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ عالم انسانیت، امت مسلمہ اور پاکستان کو اس مشکل گھڑی سے نکالے۔

تازہ ترین