اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو نیب کا نوٹس جاری ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں موت کا رقص ہےجبکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو شہباز شریف کا غم کھائے جارہاہے‘ شہبازشریف کو صرف پاکستان کے عوام کی فکر ہے، انہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ کی کوئی فکر نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس کڑے وقت میں عوام کی مدد ترجیح ہونی چاہیے، سیاسی انتقام نہیں ‘عوام کورونا سے جنگ لڑ رہے ہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ شہباز شریف اور میڈیا سے لڑ رہا ہے ۔