لاہور( نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بڑے منی لانڈرزآزاد، صرف غریب جیل میں ہیں،چینی گندم رپورٹس لیک ہوئیں،فرانزک رپورٹ کا آنا اٹل،تاخیر ہوسکتی ہے چینی گندم رپورٹس لیک ہوئیں،فرانزک رپورٹ آنا اٹل،تاخیر ہوسکتی ہے، شہباز شریف میرا دوست ہے، ابھی پیشی سے بچ گیا ہے، روزے گھر میں رکھے اور سکون سے رہے، شہباز شریف لیپ ٹاپ کے آگے بیٹھے ہیں بلکہ پوری لنگڑی لولی اپوزیشن لیپ ٹاپس کے آگے بیٹھی ہے۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے ریلوے کو دیئے گئے 3ہزار راشن بیگ میں سے 1ہزار راشن بیگ لاہور ریلوے اسٹیشن پر قلیوں ، واشنگ لائن اور سینٹری ملازمین میں تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آٹا ، چینی بحران پر فرانزک رپورٹ 25 اپریل سے پانچ، دس روز تاخیر ہو سکتی ہے مگر اس کا آنا اٹل ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے دنیا سے قرضے معاف کرا کے ملک ڈیفالٹ ہونے بچایا۔ ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ آئی پی پیز، شوگر سکینڈل اور قرض معاف کرانے والے انجام کو پہنچیں گے۔