• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشن کی عدم فراہمی پر سکھر میں مستحقین کا احتجاج

راشن کی عدم فراہمی پر سکھر میں مستحقین کا احتجاج


راشن کی عدم فراہمی پر سکھر میں مستحقین نے احتجاج کیا ہے۔

شہری اتحاد کی جانب سے کیے گئے احتجاج میں مظاہرین نے ہاتھوں میں زنجیریں اورتالے اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے یونین کمیٹی 18 کے علاقوں میں اب تک راشن تقسیم نہیں کیا گیا۔

ٹھٹھہ میں امدادی سامان نہ ملنے پر ناراض شہری سڑکوں پر آگئے

 اس سے قبل گزشتہ روز ٹھٹھہ میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا جہاں  امدادی سامان نہ ملنے پر ناراض شہری سڑکوں پر آگئے تھے۔

شہریوں نے راشن نہ ملنے پر نعرے بازی کرتے ہوئے ٹھٹھہ حیدرآباد شاہراہ ٹائر جلا کر بلاک کردی تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ شدید متاثر ہورہےہیں اور گھروں پر فاقہ کشی ہو رہی ہے۔

مظاہرین نے ٹھٹھہ حیدرآباد شاہراہ بلاک کردی اور ٹائر بھی جلائے اور مطالبہ کیا تھا  کہ فوری طور پر راشن فراہم کر کے متاثرین کی زندگی میں کچھ ریلیف فراہم کیاجائے۔

تازہ ترین