پشاور میں مقامی جرگے کے دوران فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔
واقعہ پشاور کے تھانا آغا میر جانی شاہ کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب لوگ ایک گھر میں جرگے کے لیے موجود تھے۔
پولیس کے مطابق جرگے کے دوران فائرنگ سے ملزم کا بھائی، بھتیجا اور جرگے کا سربراہ جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دو بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر جرگہ ہو رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس قتل میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔