• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج 37ویں روز بھی جاری

کراچی: میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج 37ویں روز بھی جاری


جنگ اور جیونیوز کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمٰن کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج 37 ویں روز بھی جاری رہا۔

کراچی میں جنگ اور جیو کی سی بی ایز کی جانب سے احتجاجی کیمپ میں  صحافی تنظیموں، مزدور رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔

احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

شرکاء نے آزادی صحافت اور میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے زبردست نعرے لگائے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ میرشکیل الرحمٰن کی رہائی میں تاخیر ی حربوں کا استعمال ایک بری روایت ہے جس سے ملک کے علاوہ عالمی سطح پر بھی حکومت کی ساکھ خراب ہورہی ہے، حکومت کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تنقید کو نظر انداز کرنے کے بجائے، میرشکیل الرحمٰن کو فوری رہا کرنا چاہئے۔

احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کی بقا آزادی صحافت میں ہے اور ایسے اقدامات سے باز رہنا چاہئے جو آزاد ی صحافت کی حوصلہ شکنی کرتے ہوں۔

تازہ ترین