• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کی ہم شکل ایرانی اسٹائلسٹ روزہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ ہو گیا ہے اور آئے دن سوشل میڈیا پر ایک نیا ٹرینڈ یا نیا ہیش ٹیگ مقبول ہو رہا ہوتا ہے۔

اب حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسڑی کی مقبول ترین اداکارہ مہوش حیات کی ایک ہم شکل کو تلاش کر لیا ہے۔

مہوش حیات سے مشابہت رکھنے والی اس لڑکی کا نام روزہ ہے جس کا تعلق ایران سے ہے اور یہ ایک بلاگر، آر جے اور سرٹیفائڈ اسٹائلسٹ بھی ہے۔

روزہ کو پہلی نظر میں دیکھنے کے بعد آپ بھی کشمکش میں مبتلاہو جائیں گے اور آپ کو پہچاننے میں کافی مشکل ہوگی کیونکہ یہ دکھنے میں بالکل مہوش جیسی ہی لگ رہی ہیں۔

تازہ ترین