• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیخلاف جنگ علماء اور تاجربرادری کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی ، ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ایک لاکھ بیس ہزار فیملی امداد کے مستحق ہے32 ہزار فیملی کے پاس ایک دن کا راشن موجود ہے کورونا وائرس کی جنگ علماء کرام اور تاجربرادری کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی ہے عوام ان حالات میں اپنے گھروں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں دکانیں بندکرنے سے ہمیں خوشی محسوس نہیں ہوتی ہے شہریوں کیلئے ماسک اور دستانے لازمی قرار دیا ہے ان خیالات کااظہارا اورنگزیب بادینی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اور کہا ہے کہ سب سے پہلے ہم عوام میں کرونا وائرس کے حوالے سے ان میں آگاہی فرائم کررہے ہیں ضلعی انتظامیہ نے عوام میں کوروناوائرس کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے حکومت کی جانب سے کوروناوائرس کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں شہروں کے لیے ماسک اور دستانے لازمی ہے کوئٹہ شہر میں ایک لاکھ بیس ہزار فیملی امداد کی مستحق ہیں ۔32 ہزار فیملی کے پاس ایک دن کا راشن موجود ہے45 ہزار فیملیز کے پاس 15 دن کا راشن موجود ہے باقی وہ لوگ ہے جن کے پاس 15 دن سے زائد کا راشن موجود ہے دوکانیں بند کرنے سے ہمیں خوشی محسوس نہیں ہوتا ہے ہم دوکانیں بند نہیں کرنا چاہتے تھے مگر حالات کے ہاتھوں مجبور ہے کوروناواٹرس کاجنگ علما کرام اور تاجروں کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان حالات میں اپنے گھروں میں رہیں۔
تازہ ترین