کراچی میں تجارتی مراکز اور دکانیں کھولنے کے لیے 13 شعبوں کا تعین کرلیا گیا، بازار اور دکانیں دن میں 8 گھنٹے کھولے جائیں گے۔
کریانہ، مرغی اور گوشت کی دکانیں اور بیکریاں ہفتے میں 2 روز بند رکھنے کی تجویز جبکہ دودھ، سبزی اور پھل کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت ہوگی، عید شاپنگ کے لیے 15رمضان کے بعد مزید نرمی کا امکان ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک اور فشریز نے مچھلیوں کے شکار پر پابندی میں نرمی کردی ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی پر کراچی میں تین صنعتی یونٹس سیل کر دیئے گئے۔