• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان: کورونا مریض9137، اموات 185
(تصویر: سہیل رفیق)

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 9 ہزار 505 ہوچکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 197 ہو گئی۔

ملک میں 7 ہزار 232 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 76 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 4 ہزار 195 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 45 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 3 ہزار 53 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 66 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 276 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 74 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 465 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 6 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 281 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: اداکارہ میرا کی وزیراعظم سے مدد کی ویڈیو ڈراما نکلی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 185 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 3افراد اس وباء سے جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 50 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں ہوئی ہے۔

اب تک ملک بھر میں کورونا کے 1 لاکھ 11 ہزار 886 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ روز (پیر 20 اپریل کو) ملک بھرمیں کورونا کے 5 ہزار 347 ٹیسٹ کیے گئے۔

تازہ ترین