• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عینا آصف اور ثمر جعفری نے نئے ڈرامے میں کام کا تجربہ شیئر کر دیا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

عینا آصف اور ثمر جعفری نے نئے ڈرامے  کے کرداروں، کہانی اور نعمان اعجاز کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کر دیا۔

 مقبول ڈرامہ ماہی ری سے شہرت حاصل کرنے والی نوجوان اداکار جوڑی عینا آصف اور ثمر جعفری ایک بار پھر  نئے ڈرامےمیں جلوہ گر ہوئی ہے، مداحوں نے ان کی کیمسٹری کو ہمیشہ سراہا ہے اور اب یہ جوڑی نئے کرداروں کے ساتھ واپس آ چکی ہے۔

 دونوں اداکار نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں ڈرامے کے دیگر فنکاروں کے ساتھ شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے کرداروں اور تجربات پر کھل کر بات کی۔

عینا نے اپنے کردار مایا کے بارے میں بتایا کہ مایا ایک باشعور اور محنتی لڑکی ہے، وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہے اور اپنی تعلیم کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے، وہ اپنے والد سے محبت کرتی ہے لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ شادی کرے، مایا کے لیے الجھن کا باعث ہے، وہ ولی سے بھی محبت کرتی ہے لیکن اپنا خواب بھی نہیں چھوڑنا چاہتی، یہ کردار بہت مضبوط ہے اور میں نے اس کو بھرپور طریقے سے نبھانے کی کوشش کی ہے۔

عینا نے کہا کہ مایا اور ان کے گزشتہ کردار عینی میں کچھ مماثلتیں ضرور ہیں لیکن دونوں کا اندازِ فکر مختلف ہے۔

ثمر جعفری نے اپنے کردار ولی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ولی ابتداء میں کافی سخت مزاج اور چڑچڑا ہوتا ہے، وہ بیرونِ ملک پلا بڑھا ہے اور اب پاکستان آنا اس کے لیے ایک کلچرل شاک ہے، اس کا کزن ایک ٹِپیکل کراچی والا لڑکا ہے جس کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا اس کے لیے مشکل ہو رہا ہے، یہ جدوجہد اس کے کردار کا اہم پہلو ہے۔

ثمر جعفری نے سینئر اداکار نعمان اعجاز اور سویرہ ندیم کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ مجھے نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، وہ میرے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں اور میں پہلے سے ہی ان کا مداح تھا، میں نے اپنے بابا سے کہا تھا کہ ان کے ساتھ کام کرنا ایسا ہے جیسے آپ کے ساتھ کام کر رہا ہوں، وہ بہت سپورٹیو ہیں اور دوسرے فنکاروں کے کرداروں میں بھی پوری دلجمعی سے دلچسپی لیتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید