• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں سندھ ہائی کورٹ کے اوقات کار جاری

سندھ ہائی کورٹ نے رمضان المبارک میں کام کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مقدمات کی سماعت صبح ساڑھے 8 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو سماعت صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: رمضان المبارک، لاہور میں وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفتری کام صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوگا۔ جمعہ کو دفتری کام صبح 8 سے دوپہرساڑھے 12 بجے تک ہوگا۔

اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماتحت عدالتوں میں بھی مقدمات کی سماعت صبح 8 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوگی۔ 

تازہ ترین