• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، ڈاکٹر و ں کی ہڑتال 4بچے ہلاک سیکڑوں مریض نجی اسپتالوں میں منتقل

سرگودھا (نمائندہ جنگ)ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں ینگ ڈاکٹر ز کے مسلم لیگ ن کے عہدیدار سے جھگڑے ۔ڈاکٹر و ں پیر ا میڈیکل اسٹا ف اور نر سوں کی ہڑ تا ل کے باعث ہسپتال کے نر سر ی وارڈ میں 4 شیر خوار بچے جا ں بحق ہو گئے جب کہ دوسری طر ف ڈاکٹر و ں اور مسلم لیگی اراکین اسمبلی کے درمیا ن معاملے پر مصالحت کی تما م کو ششیں بھی نا کا م رہیں ۔ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں دو رو ز قبل مسلم لیگ ن کے ضلعی نا ئب صد ر چو ہد ر ی عبدالر شید کو مبینہ طو ر پر ینگ ڈاکٹر ز نے بہیمانہ تشد د کا نشا نہ بنا یا تھا جس کے بعد مسلم لیگ ن کے کا ر کنو ں نے ایمرجنسی وارڈ پر قبضہ کر کے ہسپتال کے عملے کو بھا گ جا نے پر مجبو ر کر دیا تھا ۔ینگ ڈاکٹر ز اور مسلم لیگ کے کارکنو ں کے درمیا ن کشید گی کے بعد ہسپتال کے پیر ا میڈیکل سٹاف اور نر سو ں نے بھی ہڑ تا ل کر دی جس کے باعث 48 گھنٹے کے دوران ہسپتال کے انتہا ئی نگہداشت شعبہ میں لا ئے گئے چار نو مو لو د بچے زندگی اور مو ت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جا ں بحق ہو گئے جن میں اسد ولد غفور عمر ایک دن۔عامر بٹ ایک گھنٹہ ۔ احمد خا ن دو گھنٹے اور ظفر اقبال کی عمر ایک گھنٹہ بتا ئی گئی ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق اختر اور ردا نا می بچے اب بھی ہسپتال میں زیر علا ج میں جن کی حالت تشویشنا ک بتا ئی گئی ہے ۔بچوں کی ہلاکت پر ہسپتال ذرائع نے کسی قسم کا تبصر ہ کر نے سے انکا ر کر دیا ہے تاہم ذرائع نے اس با ت تصد یق کی ہے کہ بر وقت طبی امدا د نہ ملنے اور قبل از پید ائش ہو نے کے باعث یہ اموات ہو ئی ہیں ۔دوسری طر ف ہسپتال میں ڈاکٹر و ں اور عملے کا احتجا ج بد ستور جا ری ہے اور ضلعی انتظامیہ تما م تر دعو ؤ ں کے با و جو د مصالحت کی کو ششوں میں نا کا م رہی ہے 48 گھنٹو ں کے دوران 300 سے زائد مریضو ں کو مختلف نجی ہسپتالو ں میں منتقل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین