• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کا بھی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بھی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس جمعرات کو ہوں گے۔

قومی ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے لئے جائیں گے۔ ٹیم منجمنٹ نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کا پلان بھجوا دیا ہے، جس کے مطابق 48 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیس لیے جائیں گے۔

ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہےکہ کھلاڑیوں کو ایک، ایک منٹ کی ویڈیو بناکر بھجوانے کا کہا ہے، ہرٹیسٹ کی ویڈیو دیکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیں گے، چار کھلاڑی بیرون ملک سے اپنی ویڈیوز بھجوائیں گے۔

تازہ ترین