وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے متعلق تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وفاقی وزیر ہوابازی کی زیرصدارت ایک اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے سے متعلق ایئرپورٹ پر اسکریننگ اور قرنطینہ کے اقدامات سخت کرنےکا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر غلام سرور خان نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی دو حصوں میں تقسیم سے متعلق کابینہ کے فیصلوں پر عمل کیا جائے۔
وزیر ہوا بازی نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے متعلق تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
غلام سرورخان نے کہا کہ ایئرپورٹس پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے خصوصی انتظامات اور ایس او پی پر عمل کیا جائے۔