اسلام آباد(حنیف خالد)پاکستان کسٹم سروس کے متعدد عہدیداروں نے نئے عہدے سنبھال لئے ہیں محمد شہزاد خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر کا عہدہ خالی کرکے ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز آپریزنٹ(ویسٹ) کی ذمہ داریاں سنبھال لیں محمد الیاس نے ڈپٹی ڈائریکٹر پوسٹ کلیرنس آڈٹ لاہور کا چارج دے کر ڈپٹی کلکٹرماڈل کسٹمز کلکٹریٹ سیالکوٹ کی حیثیت سے فرائض سنبھال لئے ہیں سید شعیب رضا نے ڈپٹی ڈائریکٹرٹرانزٹ ٹریڈ کراچی کاچارج دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم اویلیوایشن کراچی کا عہدہ سنبھال لیاہے نویدالرحمن نے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی پی آر انفورسمنٹ نارتھ اسلام آباد کاعہدہ خالی کرکےڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس فیصل آباد کی ذمہ داری سنبھال لی ہے مظہرعباس نے سیکنڈسیکرٹری ایف بی آرکا عہدہ خالی کردیاہے جنید محمود نے ڈپٹی کلکٹرپشاور کاچارج دے دیاہے سید بابرعلیشاہ نے سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر کاچارج دے کر کراچی(ویسٹ) کے ڈپٹی کلکٹرآپریزنٹ کاعہدہ سنبھال لیاہے تنویر احمد ملک نے سپرنٹنڈنٹ کلکٹر یٹ ملتان کا چارج دے کر اسسٹنٹ کلکٹرماڈل کسٹمز ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان کا عہدہ سنبھال لیاہے۔