کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے ویڈیو فٹنس ٹیسٹ 23 اپریل کو ہوں گے۔ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کا پلان بھجوادیا ہے۔ ٹیسٹ میں مختلف ایکسر سائز اور کھیل کےانداز کے حوالے سے وڈیو شامل ہوں گی۔