• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ارتھ ڈے‘ پر شہد کی مکھیوں کی اہمیت اجاگر کرتا گوگل ڈوڈل


دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے یومِ زمین کی مناسبت سے شہد کی مکھیوں کی اہمیت اجاگر کرتا خصوصی گیم ڈوڈل جاری کردیا۔

گوگل اپنا لوگو جسے ڈوڈل کہا جاتا ہے، ہر اہم موقع کی مناسبت سے بدلتا ہے، اس بار گوگل نے پچاسویں ارتھ ڈے کے موقع پر ویڈیو گیم ڈوڈل پیش کیا ، خصوصی انٹرایکٹو ڈوڈل کے ذریعے زمین کی ایک چھوٹی اور انتہائی اہم حیاتیات ’مکھیوں ‘کو پیش کیاگیا ہے۔

آج کا ڈوڈل آرٹ انجینئرنگ جو ڈوڈلرز جیکب ہائو کرافٹ اور اسٹیفنی گو نے تخلیق کیا ہے، اپنے طرز کے اس منفرد ڈوڈل میں تخلیق کاروں نے صارفین کے لیے ایک دلچسپ تفریح کا سامان رکھا ہے ، شہد کی مکھیوں کے اس گیم میں صارفین مکھی کی پھول سے پھول تک رہنمائی کریں گے۔

ڈوڈل کے تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ ’ڈوڈل کا گیم کھیلنے والا کھلاڑی پولینیشن کا عمل جاری رکھتا ہے، جب تک صارفین چاہیں، گیم جاری رکھ سکتے ہیں اور ہزاروں پھولوں، درختوں کا مناظرہ کرسکتے ہیں۔‘

دنیا بھر میں گزشتہ 50 سال سے 22 اپریل کو زمین کے تحفظ اور اس سے محبت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم ارض یعنی زمین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

عالمی یوم ارض سب سے پہلے22 اپریل 1970کو منایا گیا تھا، یہ وہ دور تھا جب تحفظ ماحولیات کے بارے میں آہستہ آہستہ شعور اجاگر ہو رہا تھا اور لوگ فضائی آلودگی اور دیگر ماحولیاتی خطرات کا بغور مشاہدہ کر رہے تھے۔

تازہ ترین