پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا شمار صف اول کی اداکارائوں میں ہوتا ہے، انہیں نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ اُن کی خوبصورتی اور بہترین اداکاری تو ہے ہی اس کے علاوہ اُن کا سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنا بھی ہے۔
گزشتہ روز ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے ریل گاڑی کی ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیشہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ میں جب بھی ٹرین کو دیکھتی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کوئی کہہ رہا ہو جا ماہرہ جا، جی لے اپنی زندگی؟‘
ماہرہ خان کے اس پوسٹ کو ابھی صرف 15 گھنٹے ہوئے ہیں اور اسے اب تک تقریباً 93 ہزار افراد لائیک کرچکے ہیں۔
ڈرامہ و فلم انڈسٹری سے وابستہ یا کسی بھی معروف شخصیت کی سالگرہ، شادی کی سالگرہ یا کوئی بیمار ہو تو ماہرہ خان اُن کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرنے میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہتیں۔
یہ بھی پڑھیے: ماہرہ خان کا عاصم رضا کیلئے محبت بھرا پیغام
گزشتہ روز انہوں نے فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار عاصم رضا کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیاتھا اور نا صرف یہ بلکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کےکورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر سننے کے بعد انہوں نے اُن کے لیے بھی نیک خواہشات کا پیغام شیئر کیا۔
یہ بھی پڑھیے: ماہرہ خان کا فیصل ایدھی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
ماہرہ خان کے ساتھ ہی دیگر لوگوں نے بھی فیصل ایدھی کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔