کسٹمز اینٹی اسمگلنگ ونگ نے شیخوپورہ میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر 23 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور کیمیکلز برآمد کر لیے۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق کلکٹر کسٹمز باسط مقصود عباسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کلکٹر سلمان جاوید کی سربراہی میں شیخوپورہ میں ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران حکام نے 23 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ، میٹھی چھالیہ اور مختلف فلیورز کے کیمکل برآمد کر لیے۔
ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔