کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ﷲ پاک نے انہیں قرنطینہ کر کے ایک نئی راہ دکھا دی ،قرنطینہ نے زندگی کا نیا مقصد سکھا دیا، جو دوسروں کی مدد کرنا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ حرا مانی کا کہنا تھاکہ میں بہت خوش ہوں کہ ﷲ پاک نے مجھے شہرت دی اور پھر اس نیک کام کی طرف لے گئے ۔خیال رہے کہ حرا مانی اپنے شوہر مانی کے ساتھ مل کر غریب لوگوں میں راشن تقسیم کرتی ہیں۔