• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونگھنے ،چکھنے کی صلاحیت متاثر ہونا بھی کورونا علامات میں شامل


اٹلی میں کیے گئے سروے سے پتہ چلا ہے کہ سونگھنے اور ذائقہ چکھنے کی صلاحیت کا متاثر ہونا بھی کورونا وائرس کی علامات ہوسکتی ہیں۔

اٹلی میں کورونا کے 200 مریضوں میں سے 67 فیصد کا کہنا تھا کہ وائرس میں مبتلا ہونے کے وقت یا بعد میں درست ذائقہ یا خوشبو جاننے کی صلاحیت گڑبڑ ہوگئی تھی۔

علامات کورونا کے زیادہ تر مریضوں میں پائی گئیں ان میں 68 فیصد کو تھکاوٹ، 60 فیصد کو خشک کھانسی اور 55 فیصد کو بخار ہوا، تاہم ایسا بہت کم مریضوں میں دیکھنے میں آیا کہ ان میں فقط سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت متاثر ہونے کی علامات پائی گئی ہوں۔

تازہ ترین