گوادر(اکبر جندانی۔نامہ نگار)پشکان کی سمندری حدود میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، ایران سے آنے والی کشتی تحویل میں لے لی گئی کشتی میں سوار تینوں افراد میں سے ایک میں کرونا کی علامات پائی گئی ہے مزکورہ شخص کو جی ڈی اے اسپتال گوادر کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہےکشتی میں سوار دیگر دو افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ایرانی حدود سے گوادر کے سمندری حدود میں داخل ہونے والی دوسری کشتی میں سوار گیارہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔کشتی میں سوار گرفتار تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔