کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ناقص و غیر معیاری خوراک کی فراہمی کی روک تھام کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ائیرپورٹ اور سر کلر روڈ میں قائم پیزا اور جوس کارنرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین مراکز پر جرمانہ عائد کردیا، مذکورہ کھانے پینے کے مراکز کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، کچن ایریا میں گندھگی، ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور سٹوریج ایریا و فریزرز میں حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف وافرمقدارمیں پھلوں خاص کر فروزن( Frozen)آم رکھنے پر کارروائی کی گئی، علاوہ ازیں بی ایف اے معائنہ ٹیم نے برآمد ہونے والے مضر صحت خراب و ناقابل استعمال خوراک،فریز کیے گئے پھلوں کو قبضے میں لے کر تلف کر دیاگیا۔فوڈ اتھارٹی حکام نے چیکنگ کے دوران متعدد کھانے پینے کے مراکز میں بھی صفائی کے انتظامات اور غذائی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا،اس دوران مختلف مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں عوام کو محفوظ معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ مزید برآں مالکان کو غذائی اشیاء کے معیار و تیاری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق یقینی بنانے و صفائی کے نظام پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی جبکہ اس حوالے سے انہیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ خصوصی ہدایت نامہ بھی جاری کیاگیا۔