• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرآباد، لاک ڈاؤن میں بھوکے کتوں نے قیمتی جنگلی جانور شکار کرلیا

مظفرآباد آزادکشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث خوراک کی تلاش میں شہر آنے والا قیمتی جنگلی جانور Palm Civet گلی کے آوارہ بھوکے کتوں کا شکار بن گیا۔

مظفرآباد آزادکشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث شہری زندگی محدود ہوگئی ہے، جس کے باعث جنگلی جانوروں نے شہر کا رخ کرلیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں لومڑی اور گیدڑ دیکھے گئے ہیں۔

گزشتہ رات Palm Civet نامی جنگلی جانور خوراک کی تلاش میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کمپلیکس کے قریب گھوم رہا تھا جو علاقے میں پہلے سے موجود بھوکے کتوں کا شکار بن گیا۔

تازہ ترین