• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیرمیں لاک ڈاؤن 5 روز نرم، 2 دن مکمل ہو گا

آزاد کشمیر کی حکومت نے رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے دوران دکانیں صبح 8 سے شام 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

آزاد جموں و کشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی برقرار رہے گی، جبکہ جمعے اور منگل کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

کورونا ہیلتھ ایمرجنسی پر فوکل پرسن ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے حکومتی فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ ہفتے میں 5 دن ہو گا، جمعہ اور منگل کو مکمل لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: پنجاب، رمضان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا

دودھ کی دکانیں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، تمام سرکاری دفاتر کل سے محدود اسٹاف کے ساتھ کھلیں گے۔

ریسٹورنٹ رمضان میں شام 4 سے سحری تک کھلے رہیں گے لیکن وہ صرف پارسل کھانا فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، اس دوران حجاموں کی دکانیں مکمل بند رہیں گی۔

تازہ ترین