لندن (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ سی اے ڈی میں کمی کاگھمنڈ حیرا ن کن ہے لیکن لگتاہے کہ وزیراعظم عمران خا ن معیشت کے ساتھ کھیلے گئے گھناؤنے کھیل سے ناواقف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جی ڈی پی کا 5.8فیصدسے منفی دو فیصد ، مالی خسارہ نو فیصد، مالی خسارہ 9 فیصد ، محصولات میں اضافے سے خلل پڑ گیا ، آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی ، بیس لاکھ بے روزگار افراد اور اسی لاکھ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ مالی سال 2017 تک مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں چار ارب ڈالر تک تھا جب مہم جوئی شروع ہوئی ۔ انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ 6% چھوٹی جی ڈی پی گروتھ،بلومبرگ کے مطابق نومبر 2017 تک متواتر 3 سال ایشیا کی مستحکم ترین کرنسی،دہائیوں میں کم ترین مہنگائی کی شرہ،کم ترین شرہ سود،کم ترین ایکسپورٹ ری فائنینس ریٹ،معیشت میں ترقی کی بنا پر2030 تک جی20 میں شامل ہونے کی نوید تھی ،5 سال میں دوگنی ٹیکس کلیکشن۔اسے آپ اجڑا چمن کہتے ہیں؟۔