ا لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کا اپنی ناکامیوں کا الزام علماء کودینا درست نہیں، اگرواقعی فیصلے علماء کرر ہے ہیں تو وزارت عظمیٰ کسی عالم دین کے حوالے کریں،حکومت خود فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور علماء کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ،80لاکھ سے زائد دیہاڑی داروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی،عوام کورونا وباء سے احتیاط کی تمام تر تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے رمضان کے روزے رکھیں اور نمازیں پڑھیں۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جامع مسجد منصور ہ میں خطبہ جمعہ میں کیا۔سینیٹر سراج الحق نے قوم کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک ہمدردی و غمگساری اور دوسروں کی تکالیف اور مشکلات بانٹنے کا مہینہ ہے ۔