پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز فتح سے کیا ہے اور اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ۔
تقریباً دس ماہ بعد انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی اور نسبتاً جونیئر ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کیااپنی مہم کا آغاز شاندار کامیابی کے ساتھ کیا، پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموں نے دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا اور کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی، دوسرا کواٹر شروع ہوتے ہی پاکستان کی فارورڈ لائن نے کامیاب حملے کئے پہلا گول 27ویں منٹ میں ارسلان قادر نے کیا۔
اگلے ہی منٹ میں پاکستان کو پنالٹی کارنر ملا جس کے ریبائونڈ پر ارسلان قادر نے گیند کو جال میں پھینک کر پاکستان کی برتری دگنی کردی۔تیسرے کواٹر میں کینیڈاا نے کئی حملے کئے جو پاکستان نے ناکام بنادئے چوتھے کواٹر میں کینیڈا نے پہلا گول کرکے برتری کم کی لیکن کچھ ہی لمحے بعد پاکستان کے محمد توثیق نے تیسرا گول اسکور کرکے پاکستان کی جیت کو یقینی بنادیا، پاکستان ٹیم دوسرا میچ 9اپریل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔