• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی پشاور کا نماز جمعہ کے موقع پر شہر کا دورہ

پشاور( کرائم رپورٹر) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں رمضان المبارک کی پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی اس موقع پر پشاور بھر کے مساجد کے پیش امام کو کوروناوائر س سے بچائو کے لئے دی گئی حکومتی احکامات پر عمل درآمد کی تلقین کی گئی تھی ایس ایس پی پشاور ظہور بابر آفریدی نے اس موقع پر پشاور کی مختلف مساجد کادورہ کیا دورے کے موقع پر پولیس افسران نے امام مساجد اور شہریوں کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے حوالے سے اگاہی دی اس موقع پر نمازیوں میں ماسک تقسیم کرنے کیساتھ ساتھ مناسب فاصلے پر نماز ادا کرنے کی بھی تاکید کی، ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کرونا کے خلاف آگہی و عملی اقدامات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔
تازہ ترین